محکمہ موسمیات کی لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں آج بارش کی پیشگوئی

Published On 20 May,2021 09:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں رات کو بادل برسنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، چترال میں بادل برسیں گے۔ سندھ میں دادو، نوابشاہ، سکھر اور دیگر اضلاع میں شدید گرمی ہوگی۔ درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔