ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

Published On 16 May,2021 06:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بارکھان، سبی، جوہر آباد اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

بارکھان 20، سبی 09، مظفر آباد 08، پارا چنار، کالام 03 جوہر آباد اور اوکاڑہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق چھور 45، تربت، موہنجو داڑو اور کراچی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔