محکمہ موسمیات کی لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں آج بارش کی پیشگوئی

Published On 11 May,2021 09:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال اور کوہاٹ میں بادل برسنے کی توقع ہے۔ سندھ میں دادو اور موہنجوداڑو میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاسکتا ہے۔