سمندری طوفان: وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر سے بل بورڈز ہٹانے، نالوں کی صفائی کا حکم

Published On 15 May,2021 03:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائیکلون کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے کراچی شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سائیکلون کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے، کمشنر کراچی، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو نالوں کی صفائی کی ہدایت کی۔

اُنہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کو بھی الرٹ جاری کیا کہ 17 مئی سے 20 مئی کے دوران گہرے سمندر میں نہ جائیں۔