لاہور سمیت بالائی پنجاب میں بادل برس پڑے، جل تھل ایک ہو گیا

Published On 09 May,2021 04:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ہے۔ شہر کے کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

 

لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، میکلورڈ روڈ، ریلوے سٹیشن، مال روڈ، جیل روڈ ، ہال روڈ، چیرنگ کراس، دھرم پورہ، بلال گنج، گوالمنڈی، سمن آباد، جوہر ٹاؤن، کینال روڈ، ساندہ گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں ہونے والی بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا۔ بارش کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور 44، دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سبی، موہنجو داڑو، پڈعیدن، لاڑکانہ 43، تربت 42، سکھر، حیدر آباد، سبی 40، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان 39، سرگودھا، ساہیوال، گڑھی دوپٹہ 38، ملتان، فیصل آباد، کراچی 37، لاہور، اٹک، گوادر 36 ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد 35، مظفر آباد، جموں 33، گلگت 30، کوئٹہ 29، راولا کوٹ27، سکردو 25، قلات 24،سرینگر 23، مری، استور 21، مالم جبہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔