کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 میں ضمنی انتخاب کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام پریذائڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پی ایس 70 کے تمام پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کو دستخط شدہ فارم 45 مہیا کرنے کے پابند ہونگے۔
تمام 123 پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات ہونگے۔ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر اپنی لوکیشن آن کرکے ایجنٹس کے سامنے بنائیں گے۔
انتخابی مواد کی ترسیل اور پولنگ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ پی ایس 70 ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ اور شکایات کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی اور ریٹرننگ افسر کے دفاتر میں الگ الگ کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ پی ایس 70 میں پولنگ 20 مئی کو شیڈول ہے۔