پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں مزید 6 اضلاع میں سکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی بڑھتی لہر اور کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مزید 6 اضلاع میں سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بند کیے جانیوالے سکولوں میں ضلع خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیر اپر اور ہری پور کے سکول شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق سکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔
اس سے قبل صوبے کے 10 اضلاع میں سکول بند کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق جن اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا، وہاں تعلیمی سرگرمیاں بند کی جائیں گی۔