لاہور: (دنیا نیوز) کورونا دم توڑنے لگا، اموات میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات کی تعداد 6 ہزار 97 ہو گئی۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 660 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 60 ہزار 764 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 15 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 97 ہو گئی۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 660 تک جا پہنچی۔ این سی اوسی کے مطابق کورونا سے متاثر 801 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 لاکھ 60 ہزار 764 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 94 ہزار 477، سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 849، خیبرپختونخوا 34 ہزار 692، بلوچستان میں 11 ہزار 906 ،
اسلام آباد 15 ہزار 261 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 141 ہو گئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار 495 افراد کے جبکہ ملک بھرمیں 21لاکھ 47 ہزار 584 کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔