برازیلیا: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی، برازیل میں مزید 593 ہلاکتوں سے تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی، بھارت میں ایک روز میں ایک ہزار 13 افراد ہلاک ہوئے۔
بھارت میں کورونا خطرناک حد تک پہنچ گیا، ایک ہی روز میں ریکارڈ 62 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، مزید ایک ہزار 13 ہلاکتوں سے تعداد 44 ہزار 466 ہو گئی۔
امریکا میں مزید 534 اور میکسیکو میں 292 ہلاکتیں ہوئیں، ایران میں مزید 163 افراد جان سے گئے، برازیل، امریکا کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا جہاں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔