کراچی(روزنامہ دنیا) بھارتی ساختہ کورونا ویکسین کی قیمت 225 روپے مقرر کردی گئی۔ پونے میں ویکسین کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے سیرم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اس مقرر کردہ قیمت میں بھارت سمیت دنیا کے کم آمدنی والے ممالک کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔
سیرم انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ 2021 کی پہلی ششماہی میں کورونا ویکسین کی تیاری میں تیزی لائی جائے گی، کمپنی کی کوشش ہوگی کہ اس عرصے میں 10 کروڑ خوراکیں تیار کرکے تقسیم کردی جائیں۔
دوسری جانب بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے " گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ امیونائزیشن " کے نام سے 15 کروڑ ڈالر کا فنڈ جاری کیا جائے گا۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ نے فاؤنڈیشن کے ساتھ 10 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کے حوالے سے شراکت داری کی ہے۔