اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور آئینی حق پر پوری طرح یقین رکھتی ہے، معاشرے کی ترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔
آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے، ذمہ دار پریس معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آزادیِ اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس اور انسان کا بنیادی حق ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔ذمہ دار پریس معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 3, 2020
انہوں نے صحافی برادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی صحافت کے موقع پر قلم کی حرمت کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شہدائے صحافت کو سلام جنہوں نے اپنے لہو سے حُریت فکر کی شمع کو فروزاں رکھا۔
آزادیِ اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس اور انسان کا بنیادی حق ہے۔یوم آزادی صحافت کے موقع پر قلم کی حرمت کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہدائے صحافت کو سلام جنہوں نے اپنے لہو سے حُریت فکر کی شمع کو فروزاں رکھا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 3, 2020