کوئٹہ: تیز رفتار گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

Last Updated On 03 May,2020 01:32 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر تیز رفتار گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر علی الصبح تیز رفتار گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور گاڑی میں سوار 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال میں زخمیوں کی طبی امداد جاری جبکہ حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔