شیخوپورہ: گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، ماں باپ سمیت 5 زخمی

Last Updated On 28 April,2020 01:36 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ کے قریب گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور ماں باپ سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

شیخوپورہ کے قریبی علاقے مانانوالا میں گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے 7 افراد دب گئے، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دبے ہوئے افراد کو نکالا تو 2 بچے دم توڑ چکے تھے جبکہ دیگر 5 زخمیوں کو نکال کرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق طاہر اپنی بیوی اور 5 بچوں کے ساتھ سو رہا تھا اچانک چھت سر پر آ گری۔