کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں شہریوں نے دفعہ 144 کی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کرنے والوں کے ساتھ ساتھ دکانیں کھولنے اور بازاروں میں بلاز جواز گھومنے والے کے خلاف انتطامیہ بھی حرکت میں آگئی۔
کوئٹہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نافد کردہ دفعہ 144 کی پابندی کو شہریوں نے ہوا میں اڑا دیا ہے۔ انہوں نے دن بھر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں بازاروں میں گھومنے کو معمول بنا لیا ہے۔
ٹریفک پولیس شہر بھر میں ناکے لگا کر خلاف وزری کرنے والوں کا چالان کر رہی ہے، ٹریفک پولیس نے گذشتہ 15 دنوں میں 5 ہزار زائد چالان کر کے خلاف ورزی کرنے والوں سے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لاک ڈاؤن کی خلاف کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی جاری ہیں، 2 ہفتوں میں سینکڑوں دکانوں کو سیل کیا گیا اور بغیر کسی وجہ کے بازاروں میں گھومنے والوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا ہے لوگ انتطامیہ کو سختی کرنے پر مبجور کر رہے ہیں۔ بازاروں میں بلاوجہ پھرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہے کر بیزار ہوگئے ہیں اور کچھ ہوا خوری کرنے کے لئے باہر نکلتے ہیں۔