نئی دہلی: (ویب ڈیسک) چند روز قبل بھارت میں کورونا وائرس کو بھگانے کے لیے ’گو کورونا گو‘ کے گانے گائے تھے جبکہ کچھ عجیب و غریب واقعات بھی سامنے آئے تھے جس میں دو بچیوں کے نام کرونا اور کووڈ رکھے گئی تاہم کچھ لوگوں کو درختوں پر اور ایک شخص کو کورونا وائرس کی اطلاع پر گاؤں سے بیدخل کرنے کے بعد اسے کشتی پر قرنطینہ کر دیا تھا۔ تاہم بھارت سے ایک اور حیران کن خبر سامنے آئی ہے، وہاں پر کورونا وائرس کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی اور ساتھ ساتھ ’گو کورونا گو‘ کے ایک مرتبہ پھر نعرے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندرا مودی کی اپیل پر ملک بھر میں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے یوم یکجہتی منایا گیا جس کے دوران شمعیں روشن کی گئیں اور کورونا کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما منجو تیواری نے وزیراعظم کی تابعداری مضحکہ خیز انداز میں کی، خاتون رہنما نے نائن ایم ایم پستول سے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ’گو کورونا گو‘ کے نعرے بھی لگاتی رہیں۔
منجو تیواری نے نہ صرف ہوائی فائرنگ کی بلکہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس پر اپوزیشن جماعتوں سمیت عوام نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے خاتون رہنما کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
कानून तोड़ने में सबसे ज्यादा आगे भाजपा नेता ही रहते हैं। कल पीएम की अपील थी दिया जलाने की लेकिन देखिए कैसे भाजपा नेता व बलरामपुर भाजपा महिला मोर्चा की अध्यक्ष ने खुलेआम प्रदर्शन के लिए फायरिंग की और वीडियो फेसबुक पर डाला।
— UP Congress (@INCUttarPradesh) April 6, 2020
योगी आदित्यनाथ इस पर कार्यवाही करेंगे क्या? pic.twitter.com/W9IioUsYXh
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد حکمراں جماعت کی رہنما کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اپنے غیر قانونی اقدام پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے یوم یکجہتی ہولی کی طرح منایا اس لیے آتش بازی کی۔