ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی کے بیٹے بیگمات کیساتھ نیب آفس میں پیش

Last Updated On 20 November,2019 11:43 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایل این جی کیس میں نیب پنڈی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹوں اور ان کی بیویوں کو بھی طلب کر کے بیان قلمبند کرلیا۔

 نیب نے شاہد خاقان عباسی کے بیٹوں اور ان کی بیویوں کو نیب پنڈی کے دفتر طلب کیا، عبداللہ شاہد خاقان اور حیدر شاہد خاقان اپنی بیویوں کے ساتھ نیب دفتر پیش ہوئے۔ نیب نے سابق وزیر اعظم کے بہوؤں کو بھی شامل تفتیش کرلیا، دونوں بیٹوں اور ان کی بیویوں نے بیان قلمبند کرا دیا۔

قومی احتساب بیورو نے شاہد خاقان عباسی کے بیٹوں سے اثاثوں، کاروبار اور نوکریوں کا ریکارڈ قبضے میں لیا جبکہ ان کی بیویوں سے اثاثوں اور زیورات کی تفصیل بھی لے لی۔ نیب کا ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی کیس میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے گا۔