اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست میں اجلاس شرکت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ناصر چوہان نے رانا اسد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دینا ان کی انتخابی حلقہ کے افراد کی حق تلفی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو اجلاس میں شرکت نہ دینے سے ان کا انتخابی حلقہ نمائندگی سے محروم ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔