اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے دیرینہ دوست عاشق قریشی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عاشق قریشی میری زندگی کے مشکل وقت میں ہمیشہ میرے ساتھ رہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن تھے، عاشق قریشی شوکت خانم ہسپتال بنانے میں ساتھ دینے والے پہلے انسان تھے، ان کو شریف اور عظیم انسان کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
Devastated by the death of one of my oldest friends Ashiq Qureshi last night. He was always there during my many setbacks in life. Was the first to stand by me when I decided to build SKMT & was a PTI founder member. Above all, he will be missed as a gentleman & great human being
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 1, 2019