اسلام آباد: (دنبیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہی جوڑے کی آمد نئے، روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے، وطن عزیز عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دنیا بھر میں ملک کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا، اس دورے سے پاکستان سیاحوں کیلئے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا یہاں کے تاریخی مقامات اور شمالی علاقہ جات کی مسحورکن خوبصورتی سرزمین پاکستان کو منفرد بناتی ہے، پاکستان اور اس کے عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔