اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین کے وزیراعظم اور وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی کا انداز عظیم دوستی کا مظہر ہے۔
اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ دوستی خطے اور دنیا میں ایک مثال اور امن و ترقی کی علامت ہے۔ عمران خان کا عظیم عوامی ہال آمد پر پرتپاک استقبال گہرے رشتے کا درخشاں باب ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت کا باعث بنے گی، چینی وزیراعظم نے عمران خان کے سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے تکمیل کے عزم پر شکریہ ادا کیا۔ سی پیک اتھارٹی کا قیام اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت سی پیک منصوبوں پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی کا انداز آئرن برادرز کی عظیم دوستی کا مظہر ہے۔ یہ دوستی خطے اور دنیا میں ایک مثال اور امن وترقی کی علامت ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 9, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا ملاقات میں مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور انسانی بحران پر گفتگو اس بات کا آئینہ دار ہے کہ عمران خان ہر محاذ پر کشمیریوں کے حق کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت کا باعث بنے گی ۔چینی وزیراعظم نے عمران خان کے سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے تکمیل کے عزم اور پیشرفت پر شکریہ ادا کیا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 9, 2019
سی پیک اتھارٹی کا قیام اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت سی پیک منصوبوں پر تیز تر اور موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 9, 2019
وزیراعظم کا ملاقات میں مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور انسانی بحران پر گفتگو آئینہ دار ہے کہ عمران خان ہر محاذ پر کشمیریوں کے حق کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 9, 2019