جج صاحب مریم نواز پر مقدمہ درج کرائیں: صمصام بخاری کا مشورہ

Last Updated On 07 July,2019 08:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ لیگی رہنما پرانے وتیروں سے بازنہیں آئے، ن لیگ کی سیاست جھوٹ پرہی مرکوزہے۔ بیگم صفدر کی پریس کانفرنس کا 24 گھنٹے سے پہلے ڈراپ سین ہو گیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے جج ارشد ملک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز پر مقدمہ درج کرائیں.

شہباز گل نے مریم نواز کی پریس کانفرنس میں لگائے جانے والے الزامات مسترد اور ویڈیو کو جعلی قرار دینے کے احتساب عدالت کے جج کے وضاحتی بیان پر کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے انکار کے بعد انھیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست جھوٹ پرہی مرکوزہے، مریم نواز کی جذباتی تقریر اور ڈرامہ فلاپ ہو گیا۔

دوسری جانب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگ ن پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، کل لگتا تھا شہباز شریف کو زبردستی پریس کانفرنس میں بٹھایا گیا ہے۔ الزام غلط ثابت ہوئے تو مریم نواز جوابدہ ہوں گی۔ 

وزیر اطلاعات کا جج ارشد ملک کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔