صوبائی وزیر فیاض الحسن کو کالونیز کا محکمہ الاٹ کر دیا گیا

Last Updated On 06 July,2019 12:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر فیاض الحسن کو کالونیز کا محکمہ الاٹ کر دیا گیا، پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

یاد رہے قائم گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے گورنر ہاؤس میں فیاض الحسن چوہان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

حلف سے پہلے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی جس میں صوبے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ فیاض الحسن فیاض صوبائی وزیر کا حلف اٹھاتے ہی اپوزیشن پر برس پڑے اور رہبر کمیٹی کو رہزن کمیٹی قرار دے دیا۔