قصور میں ڈکیتی کی 4 وارداتیں، دو واقعات کی فوٹیج دنیا نیوز کو مل گئی

Last Updated On 09 July,2019 03:07 pm

قصور: (دنیا نیوز) قصور شہر میں گزشتہ روز ڈکیتی کی چار وارداتوں کے دوران ایک ڈاکو سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دو واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی جس میں مسلح ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

قصور میں گزشتہ رات ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا ساتھی بھی شدید زخمی ہوگیا۔

ڈکیتی کی دو وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی، فوٹیج میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شہریوں نے شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا اور ٹائروں کو آگ لگا روڑ بلاک کردیا۔

دوسری جانب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مختلف علاقوں ڈکیتی کی 3 مزید وارداتیں کرڈالیں جس پر احتجاج اور شدید ہو گیا، لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لیں۔