گیارہ ماہ: بورڈ آف ریونیو نے 73.6 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا

Last Updated On 03 July,2019 12:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گیارہ ماہ کے دوران بورڈ آف ریونیو نے 73 ارب 6 کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔

صوبائی وزیر مال ملک محمد انور کا کہنا ہے کہ 78 ہزار 9 سو 3 ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرائی، لاہور میں بورڈ آف ریونیو کے 22 مقامات کو نیلام کر کے 40 کروڑ 34 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی

ملک انور کا کہنا ہے کہ ملتان میں 100 کنال 11 مرلے زمین نیب کو فروخت کی گئیں جن سے 38 کروڑ روپے کی آمدنی وصول ہوئی۔

صوبائی وزیر مال کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کی لیز سے پیکجز لاہور سے 50 کروڑ روپے کی رقم بھی حاصل ہوئی ہے۔