فیصل آباد: پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک، ورثاء کا احتجاج، چوکی کو آگ لگا دی

Last Updated On 02 July,2019 09:53 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) پولیس کے تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ورثاء نے احتجاج کیا۔ ورثاء نے چوکی کو آگ لگا دی۔

دنیا نیوزکے مطابق پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کیخلاف احتجاج 9 گھنٹے جاری رہا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے چوکی کو آگ لگا دی۔ مشتعل مظاہرین نے چوکی میں موجود گاڑی بھی جلا دی۔ پولیس نے چوکی کی حوالات سے ملزمان کو باہر نکال لیا۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے چوکی مکوآنہ میں توڑ پھوڑ بھی کی، اس دوران مظاہرین نے چوکی میں موجود چار موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔