اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف زرداری نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا رانا ثنااللہ کے کیس میں منشیات برآمد گی ڈالی گئی، ان پر بنائے گئے کیس کی سزا موت ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کیا رانا ثناء اللہ منشیات اپنی ہی گاڑی میں لیکر جا رہے ہوں گے ؟ مجھ پر بھی منشیات کا کیس بنایا گیا تھا، مجھے منشیات کیس سے نکلنےمیں 5 سال لگے، میرے کیس میں منشیات کی برآمدگی نہیں تھی۔
آصف زرداری کا کہنا تھا حکومت نے گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگا دیا، ان سے ملک نہیں چل رہا، لگتا ہے جیسے بندر کے ہاتھ میں استرا آگیا، بونگوں کی باتیں سننے کیلئے میرے پاس وقت نہیں۔