اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف ممبر پینل آف چیئرمین کی رولنگ کی مذمت کرتا ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اسپیکر بن کر چلیں تو قبول ہوگا۔ اگر وہ سلیکٹڈ اسپیکر بن کر چلیں گے تو ایسا ہی ہوگا، پھر اپوزیشن نہیں بیٹھے گی، اسمبلی خود چلائیں، کیا فرق پڑے گا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ پلاننگ کے تحت ہی تھا، یہ سب ایک دوسرے کو خوش کرنے کے چکر میں ہیں، کچھ ارکان وزیراعظم بننے کے چکر میں ہیں، کچھ مزید وزارتوں کے، بلاول بھٹو زرداری کیخلاف قراداد کی مذمت کرتا ہوں۔