لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئی ہے۔ صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی۔ معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے معیشت کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔ ملک وقوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انشاء اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے۔ عوامی خدمت کا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔