لاہور: (دنیا نیوز) سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 177 ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دیئے، ریسٹ ہاؤسز سے حاصل آمدنی ملحقہ علاقوں پر خرچ کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ریسٹ ہاؤسز پہلے سرکاری عہدیداروں کے ذاتی استعمال میں تھے، مگر اب ان سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے فنڈز جمع ہوں گے، آمدنی سے ریسٹ ہاؤسز کی دیکھ بھال بھی ہوگی۔
پنجاب میں مختلف محکموں کے 177 ریسٹ ہاؤسز کو، جو کہ پہلے سرکاری عہدیدار صرف اپنے ذاتی استعمال میں رکھتے تھے، عام عوام کے استعمال کے لئے کھول دیا گیا ہے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) June 8, 2019
اس سےحاصل ہونے والی آمدن سے ناصرف ملحقہ علاقوں کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کےلیے فنڈز جمع ہوں گے بلکہ ریسٹ ہاؤسز کی دیکھ بھال بھی ہو گی!
یاد رہے پنجاب حکومت نے صوبے کے 177ریسٹ اور گیسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے کھولنے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے 41، محکمہ زراعت کے 17 اور محکمہ آبپاشی کے 90 ریسٹ ہاؤسزکو عوام کیلئے کھولا گیا۔
محکمہ تعمیر و مواصلات کے 10، محکمہ بلدیات کے 15 اور محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے 4 ریسٹ اور گیسٹ ہاؤسز بھی عوام کے لئے کھولے گئے۔