اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے پھر عوام پر بجلی گرا دی، بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نائب چیئرمین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی زیرصدارت سماعت کے دوران سی پی پی اے نے بتایا کہ اپریل میں ہائیڈل سے 22.94 فیصد، کوئلے سے 10.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 18.24 فیصد اور ایل این جی سے 30.83 فیصد بجلی حاصل کی گئی، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دی جائے۔
نیپرا کے کیس آفیسر نے سوال اٹھایا کہ اپریل میں ایل این جی پاور پلانٹس نہیں چلائے گئے، متعلقہ حکام نے جواب دیا بلوکی پاور پلانٹ میں تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دیدی، اضافےکا اطلاق لائف لائن اور زرعی صارفین جبکہ کے الیکڑک پر نہیں ہو گا۔صارفین سے اضافی رقم آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔