کراچی: (دنیا نیوز) نیپرا نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سولر انرجی بنانے اور فروخت کرنے کے لیے لائسنس دینا شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب صارفین گھریلو، صنعتوں یا کمرشل مقامات پر سولر پاور کے لائسنس لے سکتے ہیں اور نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی بنا کر استعمال اور فروخت بھی کر سکتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ کے تحت نیپرا اب تک سولر پاور کے 82 لائسنس جاری کر چکا ہے۔
لائسنس کے حصول کیلئے صارفین کو بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کو درخواست دینا پڑے گی۔ یہ کمپنیاں درخواست دینے والے صارفین کے گھر، دکان یا صنعت کا دورہ کر کے تحقیق کرینگی کہ کتنی سولر انرجی وہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے؟ سب کچھ طے پا جانے کے بعد نیپرا لائسنس جاری کر دیگی۔
اگر سولر پینل سے ساڑھے سات سو یونٹ پیدا ہو رہے ہیں اور گھر کا استعمال 5 سو یونٹ ہے تو بقایا ڈھائی سو یونٹ بجلی ترسیل کرنے والی کمپنی آپ سے خرید لے گی۔