اسلام آباد: (دنیا نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مطالبہ کیا ہے کہ پاور کمپنیوں کو دی جانے والی سبسڈی ختم کی جائے۔ سبسڈی کے خاتمے سے بجلی 3 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو سکتی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2018ء میں بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کو 178 ارب روپے سبسڈی کی مد میں دیے گئے جبکہ مالی سال 2013ء میں تین سو پنتالیس ارب روپے کی سبسڈی دی گئی تھی۔
آئی ایم ایف حکومت سے کئی بار بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے اور پاور کمپنیوں کے نقصانات کو کم کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے۔ عالمی ادارے کا موقف ہے کہ پاور کمپنیوں کو دی جانے والی سبسڈی خزانے پر اضافی بوجھ ہے۔