اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی، بجلی کے نرخ میں پورے چار پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی، ریگولیٹری ادارے کے مطابق فیصلے سے صارفین کو 28 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچے گا۔
فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا، صارفین کو ریلیف آئندہ ماہ کے بلوں میں دیا جائے گا۔