لاڑکانہ: (دنیا نیوز) رتو ڈیرو میں 617 افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوگئی، متاثرین میں 503 بچے اور 114 بڑے افراد شامل ہیں، ایڈز کنٹرول پروگرام نے تصدیق کر دی۔
لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کےبعد سکریننگ کے لیے کیمپ تاحال جاری ہیں، کیمپ رتو ڈیرو تحصیل ہسپتال سمیت مختلف 4 گاؤں میں بھی لگائے گئے ہیں، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق تاحال 20880 افراد کی سکریننگ مکمل کی گئی ہے جس کے مطابق 617 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص ہو گئی جن میں 503 بچے اور 114 بڑے شامل ہیں۔
ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق 100 سے زائد بچوں کا علاج بھی شروع کر دیا گیا ہے۔