کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے 2 ماہ میں 200 بسیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں 42 روٹس پر ایک ہزار بسیں چلائی جائیں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ قادر شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی والوں کے لئے تحفہ دے رہے ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ کا ڈائی وڈ بس سروس سے معاہدہ ہوا ہے، معاہدے کے تحت کراچی میں 42 روٹس پر ایک ہزار بسیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے لئے بڑی رقم چاہیئے ہوتی ہے، پورے سندھ میں آہستہ آہستہ بس سروس پھیلائیں گے۔
قادر شاہ کا کہنا تھا کراچی کے 41 روٹس پر نئی 1000 ایئر کنڈیشن بسیں چلائی جائے گی، 16 دن میں 60 بسیں پہلی فلیٹ میں چلائی جائیں گی۔