نیا بلدیاتی نظام گیم چینجر، مقامی حکومتیں مضبوط ہوں گی: جہانگیر ترین

Last Updated On 01 May,2019 03:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام گیم چینگر ہے، اس کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل اور مقامی حکومتیں مضبوط ہوں گی۔

جہانگیر ترین نے نئے بلدیاتی نظام کو گیم چینجر قرار دیا ہے، انکا کہنا ہے کہ نئے نظام کو حقیقی معنوں میں نافذ کیاجائے گا، اس سے ا ختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ نظام عمران خان کے ویژن کے مطابق ہے، بلدیاتی نظام سے مقامی حکومتیں مضبوط ہوں گی۔