جہانگیر ترین سے مختلف ممبران اسمبلی کی ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

Last Updated On 30 April,2019 05:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے مختلف ممبران اسمبلی نے ملاقات کی اور سیاسی معاملات اور حلقوں کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔

جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں تونسہ سے خواجہ شیراز، جڑانوالا سے نواب شیر وسیر شامل تھے۔ لاہور سے کرامت کھوکھر، حافظ آباد سے شوکت بھٹی اور لوئر دیر سے بشیر خان بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

ممبران اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقاتوں میں سیاسی معاملات اور حلقوں کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔