وزیراعظم کمپلینٹ سیل: شہریوں کے مسائل حل نہ ہونے پر کے پی افسران کو آخری وارننگ

Last Updated On 30 April,2019 11:56 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں وزیر اعظم کمپلینٹ سیل میں شکایات کے اندراج کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے اداروں کو بار بار تنبیہ کے بعد معاملات کو درست کرنے کے لئے آخری وارننگ دے دی گئی۔

کمپلینٹ سیل میں خیبر پختونخوا کے 3 لاکھ کے قریب شہریوں نے رجسٹریشن کرائی، پورٹل پر 64 ہزار 729 شکایات درج کی گئیں، جن میں سے 40 ہزار سے زائد کو حل کیا گیا جبکہ دیگر تاحال صرف فائلوں تک ہی محدود ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات تو درج کرتے ہیں لیکن ان پر عملرآمد نہیں ہوتا۔

انتظامیہ کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، رہ جانے والی شکایات کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔ بہت سے افسران غیر سنجید گی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکایات کو ماتحت عملے کے سپرد کر دیتے ہیں۔