وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنی مدت پوری کرینگے، جہانگیر ترین

Last Updated On 25 April,2019 08:54 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

 

دنیا نیوز ذرائع کے مطبق جہانگیر ترین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں، ایسی من گھڑت خبریں جان بوجھ کر پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے لگوائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتشار پھیلانے والے عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔