وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی کمی کا اعلان

Last Updated On 19 April,2019 05:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کے ڈیٹا کو آن لائن کرنے کے سسٹم کا افتتاح بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کے دورہ کے دوران قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان بھی کیا۔ قیدیوں کے ڈیٹا سسٹم کے تحت قیدیوں کے بارے میں تمام معلومات آن لائن ہوں گی۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق قیدیوں کے آن لائن ڈیٹا سسٹم کو دیگر جیلوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیل کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کیلئے تیار کی جانے والی روٹی اور سالن خود کھا کر معیار چیک کیا ۔ صوبائی وزراء نے بھی قیدیوں کے لئے پکایا جانے والا سالن کھایا۔