لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری آمنے سامنے آگئے، ایک ہی دن میں ٹیوٹا کے 2 چیئرمین تعینات کر دیئے گئے، حکم ناموں کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔
چیئرمین ٹیوٹا کی تعیناتی مذاق بن گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر آمنے سامنے آگئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بطور ٹیوٹا چیئرمین حافظ فرحت کی منظوری دی، وزیراعلیٰ کے حکم پر عمل در آمد کے بجائے چیف سیکرٹری نے طاہر خورشید کو اضافی چارج دیدیا۔
اس طرح ایک ہی صوبے میں ایک تعیناتی کے لئے دو حکم نامے جاری کر دیے گئے۔ اب ترجمان پنجاب حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ ابھی وزیراعلیٰ کا حکم نامہ موصول نہیں ہوا، جونہی موصول ہو اعملدآمد ہوگا۔
ادھر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے چیئر مین ٹیوٹا کی تقرری قواعد وضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔