خورشید شاہ بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کریں، فواد چودھری کا ٹویٹ

Last Updated On 31 March,2019 02:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے، انھوں نے میرٹ کے برعکس سیاسی بھرتیوں کا انبار لگایا۔ ان کو چاہیے کہ بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کر دیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ خورشید شاہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جنہوں نے اداروں میں میرٹ کے برعکس سیاسی بھرتیوں کا انبار لگایا، جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔

وزیر اطلاعات نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ "خورشید شاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کریں"۔