پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا، فواد چودھری

Last Updated On 29 March,2019 09:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے واضح کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے لکھا کہ آئل ایںڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ڈیزل کی قیمت 11 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی۔

فواد چودھری نے لکھا کہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات میں 70 ارب روپے ریلیف دے رہی ہے، اب بھی عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔