'نواز شریف کو ہسپتال داخل نہیں کرایا گیا، کیا آخری ہفتے کا انتظار ہے؟'

Last Updated On 30 March,2019 11:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے، مگر تاحال انہیں ہسپتال داخل نہیں کرایا گیا، کیا آخری ہفتے کا انتظار ہے ؟۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میرا پھر مشورہ ہے آسان راستہ پلی بار گین ہے، پیسہ حسن اور حسین کا نہیں آپ کا ہے، اس قوم نے 3 بار آپ کو عزت دی، انکا پیسہ واپس دیں۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لئے ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں 50 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائی کے وارنٹ براہ راست سپریم کورٹ سے جاری کیے گئے۔