اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس میں منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی جو بعدازاں منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ کے بارے میں اجلاس کو خصوصی بریفنگ دیں گے، وزیراعظم عمران خان اس موقع پر کابینہ کے اراکین کو دورہ قطر سے متعلق اعتماد میں لیں گے، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہی طلب کیا گیا ہے، جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔