انسداد منی لانڈرنگ بل تیار، کل ایوان مین پیش کئے جانے کا امکان

Last Updated On 22 January,2019 03:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد، کمپنیوں اور ان کے ڈائریکٹروں کے خلاف سزا اور جرمانہ میں اضافے سمیت ہنڈی اور حوالہ کا کاروبار روکنے کیلئے قوانین کو مزید سخت بنانے کیلئے 'انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل' تیار کرلیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے ترمیمی بل میں غیر قانونی رقم کی ترسیل کی کم از کم سزا 3 سال اور زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال ہوگی، منی لانڈرنگ میں ملوث ڈائریکٹر یا افراد کو جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر 5 کروڑکیے جانے کا امکان ہے جبکہ ان افراد کی جائیداد 6 ماہ تک بحق سرکارضبط کرنے کے اختیارات بھی دیئے جاسکتے ہیں، منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی ضمانتیں بھی نہیں ہوسکیں گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تمام ترامیم   ایف اے ٹی ایف  کے ادارے کو متمعن کرنے اور عالمی جواب دیہی سے بچنے کے خاطر کی جا رہی ہیں۔ انسداد منی لانڈرنگ بل 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا اور مجوزہ ترامیم پر پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اطلاق ہوگا۔