لاہور: (روزنامہ دنیا ) ڈاکٹروں کی سہولیات میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سرکاری ڈاکٹروں کے معاوضوں اور مراعات میں اضافے پر تبادلہ خیال اور پنجاب میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے لئے خیبر پختونخوا کا ماڈل بھی زیر غور آیا۔اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ثاقب ظفر، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد خان رانجھا بھی موجود تھے ۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تنخواہیں کم ہونے کی وجہ سے برین ڈرین کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔