واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون سے نکلنے والی ریڈیائی لہروں سے کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق ریڈیائی لہروں کی زد میں آ کر ٹیومر بڑھنے کے واضح ثبوت ملے ہیں۔ ماہرین نے اس سلسلے میں موبائل سے خارج ہونے والی لہروں کی چوہوں پر تحقیق کی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے ثبوت ملے ہیں جس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ موبائل فون سے خارج ہونے والی لہریں دل، دماغ سمیت دیگر اعضاء میں کینسر بننے کا سبب بنتی ہیں۔