اسلام آباد: (دنیا نیوز) دل کی بیماری ہی نہیں، دل کا ٹوٹنا بھی آپ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، ایسا شخص جسے آپ بہت چاہتے اس کی جدائی آپ کو دل کا مریض بنا سکتی ہے۔
نوجوانوں میں بڑھتی دل کی ا بیماری کو ڈاکٹرز نے بروکن ہارٹ سنڈروم کا نام دے دیا ہے۔
دل ٹوٹنے کو نہ لیں ہلکا، رشتوں میں دراڑ پہنچا سکتی ہے ہسپتال، نوجوانوں میں، بروکن ہارٹ سنڈروم بیماری کا انکشاف، تحقیق کے مطابق کسی سے بچھڑنا اور رشتوں کا ٹوٹ جانا براہ راست دل کو متاثر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے رفتہ رفتہ دل کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں اور یہ کیفیت ہارٹ اٹیک کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری کا شکار زیادہ تر نوجوان ہیں جن کی عمریں 19 سال سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بریک اپ سے نوجوانوں کی صحت پر پڑنے والے اثرات وقتی ہرگز نہیں ہوتے، اپنا دکھ دوسروں کے ساتھ نہ بانٹنے سے یہ صورتحال موت کا پیغام بھی لا سکتی ہے۔