واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صرف ایک انرجی ڈرنک کا استعمال بھی ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔
ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق انرجی ڈرنکس شریانوں کے سکڑنے کا باعث بنتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر انرجی ڈرنکس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور انہیں پینے سے بلڈ شوگر لیول بڑھتا ہے جس کے نتیجے میں اہم اعضاءکی جانب خون کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔
اس سے قبل بھی کئی طبی رپورٹس میں انرجی ڈرنکس کے استعمال کا معدے، اعصاب اور دل کے امراض کے درمیان تعلق دریافت ہوچکا ہے۔